لاہور (خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ڈینگی ڈے کے حوالے سے عوام الناس میں ہم آہنگی کیلئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی سربراہی میں ” انسدادِ ڈینگی واک “ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر احمد افنان،آصف علی فرخ، رفیق نور وٹو،مولانا فتح محمد راشدی،ڈپٹی ڈائریکٹراسٹیٹ عظیم حیات، طاہر احمد، عبد الستار، محمد امجد، محمد فاروق،غلام مرتضیٰ، محمد ارشد، زاہد اقبال سمیت علماءکرام اور ملازمین اوقاف نے شرکت کی۔اس موقع پرسیکرٹری اوقاف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے حکومت مستعداور محراب و منبر سرگرمِ عمل ہیں۔ علماءدفاع ِ وطن کے تقاضوں سے آگاہ اورقومی یکجہتی کے حوالے سے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔ عوام الناس میں ”پمفلٹ“تقسیم کیے گئے۔