لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمشن کے چیئرمین انجینئر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز کو ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی ترقی کا مرکز بنا نا پی ایچ ای سی کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف پولیمر اینڈ ٹیکسٹائل انجینئرنگ اور پاکستان اکیڈمی آف سائنس کے اشتراک سے پولیمرالائیڈ میٹریلز کی مقامی پیداوار کی اپ سائیکلنگ پر پہلی قومی مشترکہ یونیورسٹیز کانفرنس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود، سابق وی سی یوای ٹی ڈاکٹر فضل احمد خالد سمیت دیگر سکالرز نے خطاب کیا اور مقالات پیش کیے۔ ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ پولیمر، ٹیکسٹائل اور الائیڈ میٹریلز ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ٹیکسٹائل میں برآمدی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ ٹیکسٹائل کی صنعت پاکستان میں مینوفیکچرنگ کا سب سے بڑا شعبہ ہے جسکا جی ڈی پی میں تقریباً 8.5 فیصد حصہ ہے۔پولیمر اور ٹیکسٹائل مواد کی مقامی پیداوار کو بڑھاکر ہم لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرسکتے ہیں۔ انجینئرز اور ماہرین کومصنوعات کی تیاری میں نئے مواد کی دریافت کو اپنی تحقیق کا محور بنانا ہوگا۔
یونیورسٹیز کو ترقی کا مرکز بنانا پی ایچ ای سی کی اولین ترجیح ہے: انجینئر شاہد منیر
Jun 16, 2023