لاہور(نیوز رپورٹر) ڈینگی کے عالمی دن کے موقع پر نگران وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کی قیادت میں آگاہی واک منعقد ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا کہ ڈینگی پر موثر کنٹرول اور ریسرچ کیلئے نئے مالی سال کے دوران 300 سے زیادہ اینٹامالوجسٹ بھرتی کئے جا رہے ہیں جبکہ ڈینگی لاروا کی روک تھام کیلئے سینٹری پٹرول کا عملہ پہلی بار مکمل طور پر میرٹ پر بھرتی کیا گیا اور ماہانہ اعزازیہ نقد کی بجائے بذریعہ بنک اکاو¿نٹ ادا کیا جائے گا۔ ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ بلا جواز سپرے کرنے کے نتیجے میں الرجی میں اضافی ہوا ہے اور گھروں میں پودوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ڈینگی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ملیریا اور ہیپاٹائٹس اس سے زیادہ مہلک بیماریاں ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہریوں میں صفائی کی اہمیت اور بیماریوں سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا شعور اجاگر کیا جائے۔ تاکہ شہری انہیں اختیار کر کے اپنی صحت کا تحفظ کر سکیں اور جن بیماریوں سے بچنے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کی ضرورت ہے۔ وہ ٹیکے لگوالیں۔ ڈینگی آگاہی واک میں ڈاکٹر الیاس گوندل ، ڈاکٹر ید اللہ ، ڈاکٹر ریاض احمد اور ڈاکٹر محمد اعظم سمیت دیگر افسران اور محکمہ صحت کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔