اسلام آباد (خبر نگار) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے2کیس رپورٹ ہوئے اور 7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک ہزار 621ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.12فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔