لاہور( کامرس رپورٹر) پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے رواں مالی سال مئی میں 19ارب73کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کی جو گزشتہ مالی سال اسی مدت کے مقابلے میں وصول کئے جانے والے 15ارب 10لاکھ سیلز ٹیکس کے مقابلے میں4ارب 72کروڑ (31.4)فیصد زائد ہے۔ پی آر اے کی ترجمان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ (جولائی سے مئی )174.02ارب روپے کی سیلز ٹیکس وصولی ہوئی جو گزشتہ مالی سال اتنی مدت کے دوران وصول کئے جانے والے 153.8ارب روپے کی ٹیکس وصولی کے مقابلے میں 20.22ارب روپے زائد ہے۔
ریو نیو اتھارٹی کی مئی میں پچھلے سال کے مقابلہ میں 31.4فیصد زائد ٹیکس وصولی
Jun 16, 2023