قصور (نمائندہ نوائے وقت‘ نیٹ نیوز) گزشتہ روز بھارت سے اڑنے والا ڈرون بارش کے باعث کنٹرول سے باہر ہوکر گنڈا سنگھ کے سرحدی علاقے گدو پلی (پاکستانی حدود میں) کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ پولیس حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈرون گرنے کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے اس کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ ڈرون کے ساتھ بھاری مقدار میں منشیات بندھی ہوئی تھی۔ سکیورٹی ادارے نے ڈرون کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔