پولیس، ایکسائز کے اسد قیصر، شہرام ترکئی کے گھروں پر چھاپے، لگژری گاڑیاں لے گئے

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے چھاپہ مارا۔ کسٹمز حکام کے مطابق چھاپے کے دوران امپورٹڈ گاڑیاں برآمد کر لیں۔ علاوہ ازیں  پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ایکسائز حکام کے مطابق شہرام ترکئی کے گھر سے دو لگژری گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔ چھاپے کے وقت شہرام ترکئی  گھر میں موجود نہیں تھے۔ شہرام ترکئی نے بیان میں کہا ایکسائز عملہ قانونی طور پر رجسٹرڈ دو گاڑیاں ساتھ لے گیا۔ چادر اور چار دیواری کا کوئی خیال  نہیں رکھا جا رہا۔

ای پیپر دی نیشن