لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی ادائیگیوں میں ساڑھے بارہ کروڑ روپے رشوت کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت منظوری کیخلاف دائر حکومت پنجاب کی اپیل کی سماعت پر فریقین سے 4جولائی کو تحریری جواب طلب کرلیا۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے موقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن لاہور کی عدالت نے پرویز الہی کی بلاجواز عبوری ضمانت منظور کی۔ پرویز الہی پر ساڑھے بارہ کروڑ روپے رشوت لینے کے سنگین الزامات ہیں، استدعا ہے کہ عدالت پرویز الہی کی عبوری ضمانت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔