کراچی سے بھتہ خوری میں ملوث کالعدم حزب الاحرار کے چار ارکان گرفتار

کراچی(این این آئی)پاکستان رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے منگھوپیر سے بھتہ خوری میں ملوث کالعدم تنظیم حزب الاحرار کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے کاروباری شخصیات کے موبائل فون نمبرز، کاروباری جگہوں، گھروں اور ٹرانسپورٹ کی ویڈیو افغانستان میں موجود کمانڈر محمد شعیب عرف جان نثار کو فراہم کرتے تھے۔گرفتار ملزمان میں قاری عالمگیر، محمد زاہد، کاشف اور یوسف شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...