اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے 132کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے 8 منہدم ٹاورز پر جاری بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ مذکورہ ٹرانسمیشن لائن حیدرآباد کے قریب جھمپیر ونڈ کلسٹر میں انڈس، لبرٹی-1 اور لبرٹی-2 ونڈ پاور پلانٹس سے جھمپیرIIگرڈ سٹیشن تک بجلی کی ترسیل کیلئے بنائی گئی ہے اوراسکے8ٹاورز14جون کوشدیدآندھی کے باعث گرگئے تھے۔وفاقی وزیرتوانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سمندری طوفان کے اثرات سے متاثر ہونے والے ٹاورز کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جوتین دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں بحالی کیلئے انتہائی مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔
سمندری طوفان کے اثرات سے متاثر ٹاورز کی بحالی جاری،خرم دستگیر
Jun 16, 2023