راولپنڈی (جنرل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمدامیر بھٹی نے کہا ہے کہ وکلا کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے معاشرے میں انصاف کی فراہمی کے لئے بار اوربنچ باہم لازم و ملزوم ہیں راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں وکلا کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی آمد کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں اور وکلا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ۔س موقع پر راولپنڈی بار کے صدر فیصل خان نیازی نے چیف جسٹس سے میانوالی بار ایسوسی ایشن کے لاہور ہائی کورٹ میں جانے والے کیسوں کو راولپنڈی بنچ میں منتقل کرنے کی درخواست کی اور اس کے ساتھ میانوالی بار روم کو ڈسٹرکٹ کورٹس سے ملحقہ کسی جگہ پر منتقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے آپ سب کی یہ بات سن کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ وکلا برادری اپنے بہن بھائیوں کا کتنا خیال رکھتے ہیں جب میں میانوالی بار گیا تو ان کے نمائندگان نے تمام مسائل سے آگاہ کیا جو کہ جائز ہے اور میں نے بھی ان کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔
وکلا کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
Jun 16, 2023