جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل چیشائر برانچ کی بنیاد رکھ دی گئی۔ ممتاز بزنس وویمن نینا رانیہ خان کو چئیرپرسن مقرر کر دیا گیا۔ JKSDMI بانی چئیرمین ستارہ پاکستان راجہ نجابت حسین کی قیادت میں برطانیہ بھر کے تمام شہروں میں اجلاس منعقد کیے گئے اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید حریت پسندوں کی رہائی کیلئے اپنی کوششیں تیز کرے گی۔ کشمیری حریت پسند راہنما محمد یاسین ملک کی رہائی کیلئے چودہ جون کو برطانوی پارلیمنٹ لندن میں آل پارٹیز کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی جس میں لیبر فرینڈز آف کشمیر، اے پی پی جی آن کشمیر اور دیگر اراکین پارلیمنٹ نے اس مسئلہ کو اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت نارتھ آف انگلینڈ کے عہدیداروں کا اہم اجلاس مس نینا رانیہ خان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر اینڈریو گیوین ایم پی چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر یوکے، مانچسٹر کی لارڈ مئیر یاسمین ڈار، کونسلر ایلیسین گوئن، پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال، حافظ آباد سے منتخب سابق ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مظفر خان، ڈاکٹر محمد یونس پرویز، راجہ محمد اسحاق خان، راجہ جاوید طارق آف اولڈھم، ماجد ڈار، پرویز خواجہ، شہزاد حق، امجد حسین مغل، ھدا احمد زین ممتاز، نوید ڈین، کشمیری اور پاکستانی خواتین، کونسلر نائلہ شریف، یاسمین عالم، ثمینہ خان، روبینہ خان، زارا ڈین ، نورین شہزاد، مقدسہ مجید، شاہدہ خان، ڈاکٹرسارہ علی، مس شازیہ امجد، مہوش خواجہ اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سیاسی و سماجی راہنماؤں نے اس خصوصی اجلاس میں شریک ہو کر مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کا کیس عالمی سطح پر، نارتھ آف انگلینڈ میں برطانوی سیاستدانوں تک اور برطانوی و یورپی پارلیمنٹس میں اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا اور جموں کشمیر ٹحریک حق خودارادیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین کو ستارہ پاکستان ملنے پر اور کونسلر یاسمین ڈار کو مانچسٹر کی لارڈ مئیر بننے پر مبارکباد پیش کی۔ ان تمام راہنماؤں نے کہا کہ برطانیہ و یوروپ میں بسنے والے تمام کشمیری و پاکستانی مل جل کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کیس ہر پلیٹ فارم پر لڑیں گے۔ محمد یاسین ملک اور دیگر کشمیر حریت پسند راہنماؤں کو بھارتی جیلوں سے رہا کروانے کیلئے ایک بھرپور مہم چلائی جائے گی جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف قیدیوں کی رہائی کیلئے اس مہم کو تیز کیا جائے گا اور برطانیہ کے ہر حلقے و شہر میں اور یورپ کے ہر ایوان میں ان کا کیس پیش کر کے رہائی دلوانے میں معاونت کی جائے گی۔ میٹنگ کے اختتام پر مس نینا رانیہ خان نے پرتکلف عشائیہ دیا تمام شرکاء کا خصوصی طور پرشکریہ ادا کیا۔
صغراں مسجد بولٹن میں سالانہ سراج المنیرا کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے حضرت عبد القدیر اعوان نے خصوصی شرکت کی
صغراں مسجد بولٹن میں انتظامیہ چودھری ظفر علی - چودھری محمد اشفاق اور انکی ٹیم کی جانب سے سالانہ سراج المنیرا کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ انٹرنیشنل مزہبی سکالر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے امیر حضرت پیر عبد القدیر اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے ایمان کو جلا بخشی شرکت کرنے والوں میں ضمیر اعوان - چودھری ظفر علی -چودھری انجم عنائت-چودھری عرفان -حافظ فرحان معراج- چودھری سہیل ظفر -مظہر ملک-عامر گل-مبشر چودھری-جہانگیر خان-چودھری اشفاق ٹوپہ -چودھری ناصر -مختار اسماعیل -چودھری فیصل اسحاق -محمد اسلم -شامل تھے ۔ حضرت پیر عبد القدیر عوان نے کہا کہ امت کے ساتھ کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق کا درس دیا جاتا ہے تاکہ ہمارا کردار دین اسلام کی طرف عملی دعوت دے اور پھر نوجوان نسل کی دینی و دنیاوی تربیت کی جاتی ہے تاکہ بحیثیت مسلمان وہ ہماری اقدار کو آگے لیکر چلیں اور تیسری کوشش ہوتی ہے کہ عملی رہا جائے۔ضمیر اعوان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اللہ اور رسول کی اطاعت اور تسکیہ نفس کی پاکیزگی ہے۔ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ یوکے کے امیرنجم چوہدری نے کہا کانفرنس کا مقصد اپنی اور نوجوان نسل کی حقیقی راہنماء و تربیت کرنا ہے۔ کے عرفان محسن نے کہا کانفرنس کے انعقاد کو ممکن بنانے میں جن افراد نے تعاون کیا انکے دلی مشکور ہیں۔ انتظامیہ کمیٹی کے چوہدری ظفر علی اور محمد اشفاق نے بھی حضرت عبد القدیر اعوان اور کانفرنس میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں اس سے بڑی کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اسکے بعد آقائے کائنات کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کا شرف حاجی ڈاکٹر محمد یونس پرواز کو نصیب ہوا۔ کانفرنس میں شریک افراد کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئی۔