سی سی پی او کی زیر صدارت اجلاس  عید سکیورٹی پلان کاجائزہ 

 لاہور(نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ عیدالاضحی کے پیش نظرلاء اینڈ آرڈر اور پبلک سروس ڈیلیوری سمیت مختلف پیشہ ورانہ  امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عید الاضحی کے جامع سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے مویشی منڈیوں اور نمازِ عید کے اجتماعات کی فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے عید الاضحی سے متعلق حکومتی احکامات پرمن وعن عملدرآمد کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔ زیر ِ التواء  مقدمات کی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن