لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قصور کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قصور میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کے ہمراہ قصور پولیس کے نئے ایگل سکواڈ کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا سکندر حیات ، آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل، ڈی پی او قصور، اراکین صوبائی اسمبلی، شہریوں، وکلا، تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی نے تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے یادگار شہدا پر سلامی پیش کی، قصور پولیس کے شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایگل سکواڈ کا قیام قصور میں جرائم کے خاتمہ کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ ایگل سکواڈ کیلئے 200 نوجوان پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے، پولیس جوان 100 موٹر بائیکس پر شہر میں ہمہ وقت پٹرولنگ کرتے ہوئے امن و امان کا قیام یقینی بنائیں گے۔
آئی جی پنجاب کا سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ دورہ قصور
Jun 16, 2024