لاہور(کامرس رپورٹر) بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ میں فخر کیساتھ نوید مرتضیٰ کے جگر کی کامیاب پیوند کاری کی گئی۔ ایک مریض جسے اپنے جگر کی شدید ناکامی اور سنگین صورتحال کے باعث مختلف طبی اداروں کی جانب سے انکاری رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپتال کے معزز لیور ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر فیصل حنیف کی ماہرانہ نگہداشت اور لگن کے زیر سایہ نوید نے شاندار صحت یابی حاصل کی ہے۔