لبنان غزہ: ڈرون حملہ، بمباری، رکن القدس بریگیڈ سمیت 35 شہید

Jun 16, 2024

غزہ‘ بیروت (آئی ا ین پی+ نوائے وقت رپورٹ) اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری، غزہ میں صیہونی فورسز کی تازہ ترین کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید34 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی  میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں دیر البلاع سمیت مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائی کی گئیں۔ اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج رفح میں جاری آپریشن دو ہفتوں میں ختم کر دے گی۔ امریکہ نے غزہ میں امداد کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اسرائیلی شہریوں پر پابندی لگادی، جوبائیڈن انتظامیہ نے بتایا کہ پابندی کی زد میں آنے والے اسرائیلی شہریوں کے گروپ پر امدادی ٹرکوں کو لوٹنے اور آگ لگانے کے بھی الزامات ہیں۔ ادھر جانب حماس نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید دو اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی القدس بریگیڈز کے رکن ابو خلیل شہید ہو گئے۔ القدس بریگیڈز کے مطابق ابو خلیل شام کی الاسود بریگیڈ کی شاخ کیلئے کام کرتے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے جنوب میں آٹھ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

مزیدخبریں