نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ ماننے سے انکار کیوں کیا؟ عالمی شہرت یافتہ بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے پر بھارت میں انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ ارون دھتی رائے نے 2010ء میں نئی دلی میں کشمیر پر تقریب میں کہا تھا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا۔ بھارتی فوج نے کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا۔ کشمیر کی آزادی کی ہرممکن کوشش کی جانی چاہئے۔