پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ہوتے نہیں دیکھ رہا: شیخ رشید 

Jun 16, 2024

 اسلام آباد (آئی این پی )   عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید احمد  نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ہوتے نہیں دیکھ رہا ، عید کے بعد 2 ماہ  بہت حساس ہیں، کچھ نیا بھی ہو سکتا ہے، لندن پلان بنا تھا، اس میں شک نہیں،  جب پی ٹی آئی حکومت جارہی تھی اسکا بھی پتہ تھا ، پی ٹی آئی حکومت گرانے میں قمر باجوہ ملوث تھے، مجھ سمیت پاکستان میں کوئی شخص گیٹ نمبر4 کے بغیر سیاست میں نہیں آیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایک  انٹرویو میں  کیا ۔مذاکرات کے حوالے سے سوال پر  شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات کامیاب ہوتے نہیں دیکھ رہا  اور پرامید نہیں ہوں، پہلے تو یہ مذاکرات کر نہیں  رہے تھے اب جو شرائط ہیں وہ نہیں مانیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عید کے بعد 2 مہینے بہت حساس ہیں،اگست تک آرپار ہوتا دیکھ رہاہوں، کچھ نیا بھی ہو سکتا ہے، پہلے بھی ان کے پاس کیا ہے، گنگو تیلی ننگے نہا رہے ہیں، یہ حکومت تودکھاوے  کی ہے جو جمعہ جنجھ کے ساتھ ہے۔ شہباز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نوازشریف پھر بھی شہباز سے بہتر ہے جو کم کرپٹ ہے، شہباز تو صرف دستخط کے لیے ہے ، جس کی کوئی عزت نہیں۔نواز شریف سے متعلق سوال پر  شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ نواز شریف گڈبک میں نہیں اس لیے وزارت عظمی پر نہیں آنے دیا جائیگا،وہ جس طرح انگوٹھا لگا کر آیا ہے وہ تو خواہش بھی نہیں کرسکتا ہے۔

مزیدخبریں