سندھ ہائیکورٹ میں ایکس سروس معطل ہونے کیخلاف سماعت کیلئے درخواست منظور 

کراچی(آئی ا ین پی ) سندھ ہائیکورٹ نے ایکس سروس معطل ہونے کے خلاف فوری سماعت کے لیے دائر درخواست منظور کر لی۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر / ایکس کی بندش پر عدالتی احکامات کے باوجود ایکس کو بحال نہیں کیا گیا، ایکس سروس معطل ہونے کے خلاف فوری سماعت کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی ہے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 27 جون کی تاریخ مقرر کر دی۔ یہ درخواست ضرار کھوڑو اور دیگر کی جانب سے عبدالمعیز جعفری ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جان بوجھ کر درخواست گزاروں کے معاشی اور قانونی حق تلفی کی جا رہی ہے، وکیل درخواست گزارنے عدالت میں کہا کہ وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کے غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلوں سے شہریوں کے آئینی اور معاشی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ وکیل نے کہا ایکس کی بندش تاحال جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...