ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے سپاہی راشد کی قبر پر پھول

کلرسیداں (نامہ نگار) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، لیفٹیننٹ جنرل نعمان احمد ہاشمی کی جانب سے بشیر احمد مغل نے کلرسیداں کی ڈہوک سمبل میں لکی مروت کے سانحہ میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی راجہ راشد محمود کی قبر پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور ان کے لواحقین کو لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا خصوصی پیغام پہنچایا‘ ڈی جی آئی ایس آئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ فوج آخری سانس تک شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن تعاون کرے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن