پہاڑی سپانٹک پر لاپتہ ایک جاپانی کوہ پیما کی نعش مل گئی ، دوسرے کی تلاش جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہاڑی سپانٹک کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے 2 جاپانی کوہ پیماؤں سے ایک کی نعش مل گئی، دوسرے کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔ چند روز قبل 2 جاپانی کوہ پیماؤں نے 7 ہزار میٹر سے بلند پہاڑی سپانٹک کو عبور کرنے کی مہم کا آغاز کیا لیکن دونوں لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ امدادی کارکن ابتدائی سرچ آپریشن کے دوران دونوں لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے۔ریوسیکی ہیراوکا اور اتسوشی تاگوچی نامی جاپانی کوہ پیما پورٹرز کی مدد کے بغیر چوٹی سرکرنے کی کوشش کررہے تھے اور وہ 5 ہزار 300 میٹر بلندی پر واقع کیمپ ٹو تک پہنچ گئے تھے، پھر انہوں نے اپنا ایڈونچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے حکام کو آگاہ کیا۔گلگت بلتستان کے علاقے شگر کے ڈپٹی کمشنر ولی اللہ نے تصدیق کی کہ ایک کوہ پیما کی ہلاکت ہوچکی ہے اور 9 رکنی ریسکیو ٹیم نے کوہ پیما کو محفوظ مقام تک پہنچا کر دوسرے کوہ پیما کی تلاش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن