پنجاب: قیدیوں کو عید کے  2 روز اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت

لاہور ( این این آئی) پنجاب کی جیلوں میں بند قیدیوں کو عیدالاضحی کے پہلے اور دوسرے دن اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ۔عید کے روز قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقات کے حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔ اس حوالے سے آئی جی جیل میاں فاروق نذیر نے کہا کہ عیدالاضحی کے پہلے اور دوسرے دن صرف فیملی ممبران کو ملاقات کی اجازت ہوگی ،دوست احباب و دیگر افراد ملاقات کے لئے آنے کی تکلیف مت کریں ورنہ انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں، اسیران کے ملاقاتیوں کو چیکنگ کے بعد کھانا جمع کروانے کی اجازت دی جائے، ملاقاتیوں کی سہولت کیلئے سپیشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...