لاہور‘جہلم(نامہ نگار ان )ڈومیلی میں بچوں کی لڑائی نے تین لوگوں کی جانیں لے لی ہیںدو گروپس میں ہونے والے جھگڑے فائرنگ سے تین افراد جابحق اور تین زخمی ہوگئے‘ جہلم کے تھانہ ڈومیلی کی حدود میں واقع گائوں رسیلہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر دیا اور جھگڑا بڑھنے پر گولیاں چل گئی گولیاں لگنے سے چودہ سالہ جوان لڑکے سمیت تین افراد غضنفر۔عمر اور راجہ محمود جاںبحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈومیلی، ضلع جہلم میں سابقہ دشمنی کی بنیاد پر تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔