لاہور ( این این آئی) آئی ایم ایف کی شرط پر امپورٹ پالیسی میں نرمی کے باعث مئی میں ملکی درآمدات کا حجم 5 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک نے درآمدات و برآمدات اور تجارتی خسارے کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔پاکستان کی ماہانہ درآمدات اوسطا سوا 4 ارب ڈالر سے بڑھتے بڑھتے پانچ ارب ڈالر پر کا جا پہنچی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک فیصد بڑھ کر دو ارب 10کروڑ ڈالر رہا۔ مئی میں پاکستان نے 4ارب 95کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کیں جبکہ اس عرصے میں پاکستان سے دو ارب 84کروڑ ڈالر کی اشیا باہر برآمد کی گئیں۔اعداد وشمار کے مطابق مئی میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 29فیصد اور درآمدات میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے 11ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 21ارب ستر کروڑ ڈالر رہا۔ 11ماہ میں درآمدات 49ارب 85 کروڑ ڈالر جبکہ برآمدات 28 ارب گیارہ کروڑ ڈالر رہیں۔ بینکاری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ہدایت پر پاکستان امپورٹ پالیسی بتدریج نرم کر رہا ہے۔
ملکی درآمدات کا حجم ماہانہ بنیادوں پر 5ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا
Jun 16, 2024