لاہور+قصور(لیڈی رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت ) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی دعوت پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ قصور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے پر سارہ احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ قصور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا قیام نہایت خوش آئند ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو بہترین کام کررہا ہے۔