اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر فنڈز کی منظوری دے دی ،رقم پنجاب میں تعلیم کی سہولیات کی بہتری پر خرچ ہو گی۔عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، فنڈز کے استعمال سے 50 لاکھ بچوں کو فائدہ ہوگا۔