محسن نقوی کا تھانہ کراچی کمپنی کا اچانک دورہ‘ نا قص صفا ئی پرسخت برہم

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جی نائن مرکز میں تھانہ کراچی کمپنی کا اچانک دورہ کیاتھانے کی بری حالت، فرنٹ ڈیسک اور کرائم کمپیوٹر و ای ایف آئی آر برانچ کے انتہائی چھوٹے کمرے،انوسٹی گیشن آفیسر کے کمرے میں سونے کے لئے چارپائی،ٹوٹے دروازے،صفائی کا ناقصانتظام،بیسمنٹ میں تفتیشی افسروں کے کمروں کی ابترصورتحال دیکھ کر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سخت برہم ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تھانے کے بیسمنٹ،گراونڈ  اور فرسٹ فلور کا معائنہ کیاوزیرداخلہ  نے تھانے میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور  مسائل سنے اور ان کے کیسز کے بارے دریافت کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس ایچ او  کو شہریوں کی داد رسی کے لئے احکامات دئیے۔ وزیرداخلہ  نے فرنٹ ڈیسک کا ریکارڈ چیک کیا اور سائلین کی درخواستوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نیدرخواستوں پر مقرر کردہ مدت میں کارروائی کا حکم دیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالات میں واحد  قیدی سے کیس کے بارے پوچھا۔۔پنجاب کی طرح اسلام آباد کے تھانوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن