قصور اور فیروز والہ میں مبینہ مقابلے‘ 2 ڈاکو ہلاک

قصور+ فیروزوالا (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کی پولیس زیرحراست ملزم صدام عرف شرافت کو ریکوری کے بعد واپس لے کر جا رہی تھی کہ زیرحراست ڈاکو کو چھڑانے کے لئے اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ڈاکو کا ساتھی نوری والا کا رہائشی امجد زخمی حالت میں پہلے سے گرفتار ہے۔ اے ڈویژن پولیس نے ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ڈاکو کی شناخت طیب جٹ کے نام سے ہوئی۔ دریں اثناء فیروز والا پولیس زیرحراست ملزم قیصر کو ریکوری کے لئے لے جا رہی تھی چک نمبر 45 کے قریب ڈاکو قیصر شہباز جٹ کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ڈاکو قیصر شہباز کے خلاف گوجرانوالہ‘ کامونکی‘ سرگودھا‘ راولپنڈی اور دیگر تھانوں میں ڈکیتی‘ راہزنی‘ چوری اور پولیس مقابلے کے مقدمات درج تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...