لاہور‘ اسلام آباد (کامرس رپورٹر + آئی این پی) عیدالاضحیٰ سے ایک روز قبل ہی دکانداروں نے گوشت کی تیاری میں استعمال ہونے والے پیاز، لہسن، ادرک، ٹماٹر، سبز مرچ اور لیموں کی گراں فروشی شروع کر دی ہے۔ پیاز، ٹماٹر، سبز مرچ، لہسن، ہرا دھنیا، پودینہ، ادرک اور لیموں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ شہر کی اوپن مارکیٹوں میں پیاز درجہ اول 105روپے کی بجائے 180 سے 200 روپے، پیاز درجہ دوم 90 کی بجائے 150 سے 160 جبکہ پیاز درجہ سوم75 کی بجائے100 سے110روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔ ٹماٹر درجہ اول105کی بجائے 170 سے 180، ٹماٹر درجہ دوم90 کی بجائے130 سے140، ٹماٹر درجہ سوم75 کی بجائے90 سے100روپے، لہسن دیسی275 کی بجائے 340 سے 350، لہسن ہرنائی 315 کی بجائے380 سے400، ادرک تھائی لینڈ630کی بجائے800، ادرک چائنہ630 کی بجائے 760 سے780، سبز مرچ اول85 کی بجائے 130 سے 150، سبز مرچ درجہ دوم 62 کی بجائے 100 روپے، لیموں 270 سے 290 روپے کلو فروخت کئے گئے۔ ہرا دھنیا کی گڈی100روپے تک فروخت کی گئی۔ کالی مرچ کی فی کلو قیمت ایک ہزار 600 سو سے بڑھ کر دو ہزار پانچ سو روپے کلو ہو گئی۔ چنے کی دال 40 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ قورمہ اور تکہ مصالحہ800روپے کلو میں فروخت ہونے لگا، عوام نے حکومت سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عید سے ایک روز قبل پیاز‘ لہسن‘ ادرک‘ ٹماٹر اور مصالحے مہنگے
Jun 16, 2024