میانوالی ( نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان رہا ہو گئے۔ امجد علی خان نے تقریباً 7 ماہ تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ امجد علی خان سمیت دیگر رہنما کارکنوں کو 9 مئی کے واقعات کی ایف آئی آر نمبر 355 348 349 میں بری ہونے پر رہا کیا گیا تھا، بعد ازاں نے مختلف مقدمات میں الجھایا گیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کی جانب سے رہائی کے احکامات کے بعد تمام کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے جن میں امجد علی خان، امیر خان سوانسی اور دیگر بھی شامل ہیں۔ امجد علی خان کو تھانہ سٹی سے رہا کیا گیا۔ اس موقع پر امجد علی خان کے ساتھیوں عزیز و اقارب کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ امجد علی نے میڈیا سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی اور کہا کہ میں ابھی بیمار ہوں میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے چند دنوں کے بعد دوستوں سے باقاعدہ ملاقات کروں گا۔ یاد رہے میانوالی جیل میں انہیں چکی میں بند کیا گیا تھا۔