اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے احتجاج پر تھانہ کوہسار میں درج دہشتگردی مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں شعیب شاہین اور علی بخاری ایڈووکیٹ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔گذشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کیدوران شعیب اہین اور علی بخاری عدالت پیش ہوئے،ریاست حسین آزاد ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہاکہ ایک منٹ کی ویڈیو ہے دیکھ لیں ،جس کے بعد کمرہ عدالت میں ویڈیو دکھائی گئی،ریاست آزاد ایڈووکیٹ نے کہاکہ ویڈیو میں دیکھیں کوئی ایک دوسرے کے قریب بھی نہیں آیا،عدالت نے 10،10 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے شعیب شاہین اور علی بخاری کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی اورفریقین کو جواب کیلئے نوٹس کرتے ہوئے سماعت 22 جون تک ملتوی کردی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں شعیب شاہین اور علی بخاری کی عبوری ضمانت منظور
Jun 16, 2024