عیدالاضحی قربانی اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینے کا نام ہے:فیصل ایوب

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر چیمبر آف کامرس شیخ ضیاء الحق فیصل ایوب و دیگر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی قربانی اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینے کا نام ہے خلق خدا کی خدمت ناداربے سہارا اور غریبوں و یتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا حقیقی پیغام ہے۔ عید قربان پر جھوٹ 'منافقت اور غیبت کو ہمیشہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کرنا ہو گا، عیدالاضحی منانے کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کے اندر قربانی کی وہی روح اسلام و ایمان کی وہی کیفیت اور خدا کیساتھ محبت اور وفاداری کی وہی شان پیدا ہو جس کا مظاہرہ حضرت ابراہیم نے اپنی پوری زندگی میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن