گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویڑن سید نوید حیدر شیرازی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت عید الاضحی کے موقع پرصفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے کے سلسلہ میں مثالی اورتمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں اور دونوں ڈویژنوں میں کم وبیش 7ہزار728افسران،ملازمین اور سنیٹری ورکر اپنے فرائض کو سرانجام دینے کے لیے فیلڈمیں موجود رہیں گے جبکہ سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ کے اداروں کے ذریعے گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں 2لاکھ53ہزار سے زائدبائیوڈی گریڈیبل بیگ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔
گوجرانوالہ:عید الاضحی پرصفائی ،آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے اقدامات مکمل
Jun 16, 2024