الحمراء میں دو روزہ عید میلہ منعقد ہوا

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس وقت تقریبا ہر دوسرا شخص کسی نہ کسی ڈپریشن کا شکار ہے اس بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکمرانوں کی چلاکیوں کی وجہ سے میرا خیال ہے کہ تقریبا آئے روز لوگوں کی پریشانیاں ختم ہونے کی بجائے بڑھتی ہی چلی جا رہی ہیں ایسے ٹینشن زدہ ماحول میں الحمراء کی انتظامیہ کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں جو ایسے حالات میں پریشان حال لوگوں کو تفریح فراہم کر رہا ہے کیونکہ ٹینشن زدہ ماحول میں ڈپریشن کے مارے لوگوں کے لیے آئے روز تفریح کا اہتمام کرنا چھوٹی بات نہیں بہت بڑا کام ہے یاد رہے کہ اس سے قبل الحمراء انتظامیہ نے ایک لاجواب بہترین قسم کا فیسٹیول کروایا جس میں ہزاروں لوگوں جن میں خواتین مرد اور بچوں نے بھرپور شرکت کی اور اب جب کہ دو روزہ عید میلے کا اہتمام کیا جو 13 جون سے 14 جون تک جاری رہا جس میں ہزاروں لوگوں نے بھرپور شرکت کی میلے کے آخری روز ملک کے نامور گلوکار عارف لوہار نے پرفارم کیا جس کو لوگوں نے خوب انجوائے کیا ہال نمبر ایک خواتین مرد اور بچوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور اس طرح تفریح کے اس موقع کو بھرپور انجوائے کیا گیا۔

  ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ رشید کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی رابعہ شاہ نے دو روزہ عید میلے کا افتتاح کیا الحمراء عوام کے دلوں میں بستا ہے ، الحمراء کی خدمات پر ناز ہے۔ الحمراء عوام کی روایات کو سجاتا ہے۔ میلے ٹھیلے ، پیار ومحبت بڑھانے ، خوشیاں بانٹنے کا ذریعہ ہے۔ الحمراء اپنے پروگرامز سے سماجی تناؤ کم کرنے و مثبت خیالات کو فروغ دے رہا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء سارہ رشید نے دو روزہ عید میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے اقدار سے بے پناہ لگاؤ رکھتے ہیں ، الحمراء  عوام کو انکی روایات سے جوڑتا ہے، الحمراء عوام کے دلوں میں بستا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو الحمراء سے جذباتی لگاؤ ہے ، یہ عوام کو ان ہی کی روایات دکھاتا ہے۔ سارہ رشید نے کہا کہ الحمراء کی سرگرمیوں میں بڑی تیزی سے اضافہ کیا ہے۔ اس ادارے کے پروگرامز کے معیار کا کوئی ثانی نہیں ، بلا تعطل ثقافتی مہم سے عوام لطف اٹھا رہے ہیں۔ اور پھر انہوں نے میلے میں لگائے گئے ثقافتی اشیاء کے اسٹالز دیکھے ، فنکار وں سے ملیں، اسٹالز پر موجود قیمتی،نادر و نایاب اشیاء میں خصوصی دلچسپی لی۔ بعد ازاں کلاسیکل موسیقی کی شام میں نامور گلوکاروں استاد شفقت علی خان، سورج خان ، چاند خان ، عرش خان و دیگر نے پرفارم کیا۔عید میلہ کی خاص بات یہ تھی کہ ڈھلتے سورج کی کرنوں میں ہال نمبر ایک کے داخلی دورازے پر ڈھول کی تھاپ پر پرفارم کرتے فنکار عوام کی توجہ حاصل کرتے رہے اور لوگوں کے دلوں کی تار کو چھڑ رہے تھے۔ اس وقت ان لوگوں کو دیکھ کر ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے انہیں کوئی ٹینشن نہیں کوئی پریشانی نہیں ہے کیونکہ ان کے لیے یہ عید میلہ کی تفریح ٹینشن زدہ ماحول کے خاتمے کے لیے بہت مفید ثابت ہو رہی تھی۔ بہرحال الحمراء آرٹس کونسل مال روڈ لاہور عوامی تفریح کے پروگرام کے انعقاد میں اپنا ثانی نہیں رکھتا

ای پیپر دی نیشن