راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) عید الا ضحی کے موقع پر ملکہ کوہسارمری کے لیے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات، راولپنڈی پولیس کے700 سے زائد افسران و جوان سیکورٹی اور فسیلیٹیشن کے فرائض سرانجام دیں گے،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 300کے قریب افسران تعینات کیے گئے ہیں،عید الاضحی کے موقعہ پر سیاحوں کے تحفظ اور سہولت کو یقینی بنانے کے لئے16 مختلف مقامات پر خصوصی پکٹس بھی لگائی گئی ہیں،مری میں سیاحوں کی راہنمائی اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف مقامات پر 06 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں،