اسلام آبادراولپنڈی(سٹاف رپورٹر)قائد ملت ِجعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ شہادتِ حضرت مسلم بن عقیل کی مناسبت سے اتوار 9 ذوالحجہ کو یوم سفیر حسینیت مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا۔ سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے علامہ بشارت حسین امامی نے یوم سفیر حسینیت کمیٹی کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مسلم ابن عقیل کربلا کے سفر شہادت کے پہلے شہید ہیں جنہوں نے ہر دور کے ابن زیاد کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے اور حق کا پیغام عام کرنے کا سلیقہ سکھایا۔ملک بھر میں ہونیوالی مجالس اور ماتمی جلوسوں میں کشمیروفلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی اوروطن عزیز پاکستان کی ترقی و استحکام،امن و امان کے قیام اور عالم اسلام کے مصائب و آلام کے خاتمہ کیلئے خضوع و خشوع کیساتھ دعائیں مانگیں۔
9 ذوالحجہ کو یوم سفیر حسینیت مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا
Jun 16, 2024