غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کریک ڈان جاری،کنزہ مرتضی 

Jun 16, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )آر ڈی اے کے انفورسمنٹ سکواڈ نے غیر قانونی ہاسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں مبینہ غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں کے خلاف ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی  ٹاسک فورس نے غیر قانونی ہاسنگ سکیم کے تین کنٹینرز کو مسمار کردیا آر ڈی اے  ترجمان کے مطابق آپریشن کی نگرانی کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد عبدالعامر خٹک، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی آرڈی اے، ڈپٹی کمشنر  راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کر رہے ہیں۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی نے  کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر دھوکہ دہی کی روک تھام اور شہریوں کو استحصال سے بچانے کے لیے غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈان بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔

مزیدخبریں