اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارلحکومت میں مختلف ناکوں کا دورہ کیا،آئی جی اسلام آباد ناکوں پر تعینات پولیس افسران سے ملے،انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے دورحفاظتی کٹ ضرور پہنیں،دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،تمام ناکہ جات پر ایس او پیز کو مکمل کیا جائے ،انہوں نے سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کیے کہ تمام ناکہ جات پر سکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں ،تمام ناکوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اپنی ڈیوٹی مستعدی سے سرانجام دیں ۔