اسلام آباد(خبرنگار)کیسپرسکی نے بین الاقوامی چائینیز مینوفیکچررزیڈ کے ٹیکو کے تیار کردہ ہائبرڈ بائیو میٹرک ٹرمینل میں متعدد خامیوں کی نشاندہی کی ہے کیسپرسکی ریسرچ کے مطابق ڈیٹا بیس میں کسی فرضی صارف کا ڈیٹا شامل کرنے یا جعلی کیو آر کوڈ استعمال کرنے سے آسانی سے تصدیق کے عمل کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے اور غیر مجاز رسائی حاصل ہو جاتی ہے سائبرحملہ آور بائیو میٹرک ڈیٹا چوری کرنے کے بعد آگے پھیلا بھی سکتے ہیں زیڈ کے ٹیکو کی وائٹ لیبل ڈیوائسز کے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر میں کیسپرسکی سیکیورٹی ماہرین کی تحقیق کے دوران خامیوں کا پتہ چلا۔ عوام تک معلومات پہنچانے سے پہلے تمام نتائج کو مینوفیکچرر کے ساتھ فعال طور پر شیئر کیا گیا تھا۔