ڈی سی قراۃ العین ملک کے زیرِ صدارت برڈز ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

 چکوال(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کے زیرِ صدارت برڈز ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی اے ایف بیس، ضلع کونسل، میونسپل انتظامیہ اور پولیس کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے برڈز ہیزرڈ کنٹرول کے ضمن میں موثر کارکردگی باقاعدہ بنیادوں پر برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پی اے ایف بیس/ ایئر فیلڈ کے اطراف میں کوڑا کرکٹ اور کچرے کے ڈھیر پرندوں کی آماجگاہ بنتے ہیں اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں پر جمع ہونے والے پرندے پاک فضائیہ کے فلائیٹ آپریشن کے خطرات اور نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے اجلاس میں ہدایت کی کہ پی اے ایف بیس/ ایئر فیلڈ کے گردونواح کو باقاعدگی کے ساتھ کوڑا کرکٹ اور کچرا وغیرہ سے مکمل طور پر صاف رکھا جائے۔ انہوں نے یہ ٹاسک ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کی مشترکہ ٹیم کو سونپنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے احکامات جاری کئے کہ خصوصاََ عیدالاضحی کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھوانے کے انتظامات کر کے بہترین صفائی کو یقینی بنایا جائے۔  

ای پیپر دی نیشن