گوجرخان (نامہ نگار)حاجی راجہ ہارون آف رتیال کی مسلم لیگ ن کے لئے خدمات قابل ستائش ہے انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن اورمیاں محمد نواز شریف کا پیغام گلی گلی محلہ محلہ اورگھرگھر پہنچایا وہ مسلم لیگ ن کے نظریاتی بے لوث اور مخلص کارکن تھے مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ تھے ان کی کمی مدتوں محسوس کی جائے گی ان خیالات کا اظہار سابقہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص سابقہ چیئرمین بلدیہ گوجرخان حاجی محمد شاہد صراف مسلم لیگ ن سٹی گوجرخان کے صدر سید ندیم عباس بخاری نے حاجی راجہ ہارون شہیدکی رسم چہلم کی ختم شریف کی دعائیہ تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن مسلم لیگ ن گوجرخان کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات گلاب خان سیاسی وسماجی شخصیت طاہر چوہدری بھی موجود تھے اس موقع پر حاجی راجہ ہارون کے درجات کی بلندی کے لیے اور پسماندگان کے صبرو جمیل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔