کلر سیداں (نامہ نگار)سب انسپکٹر سید نصرت حسین شاہ نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز میں کلر سیداں جوڈیشل کمپلیکس ڈیوٹی پر موجود تھا کہ پونے ایک بجے کے قریب اڈیالہ جیل راولپنڈی سے حوالات آئی جو 29ملزمان پیشی پر لائے گئے مگر کچہری میں ایک نوجوان لڑکا اپنے موبائل سے ملزمان کی ویڈیو بنا رہا تھا جس پر اس کا نام و پتہ دریافت کیا تو اس نے اپنا نام و پتہ صفیح اللہ سکنہ ساگری موہڑہ نبی شاہ بتایا۔میں نے ویڈیو بنانے سے منع کیا تو اتنے میں محمد ثقلین بھی آ گیا جس نے میرے ساتھ توتکرار اور گالم گلوچ شروع کر دیاور میرے اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کے دست و گریبان ہو گیا اور ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔