اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے نوٹس میں آیا ہے کہ ’اتحاد آٹوسلوشن ‘ کے نام سے ایک کمپنی ، 25 فیصد ایڈوانس ادائیگی یا ڈاون پیمنٹ پر انتہائی کم مارک اپ کی شرح پر آٹو کار فنانسنگ اسکیم آفر کر رہے ہیں۔ اس کمپنی کے اسپانسرز نے عوام کو دھوکہ دینے کے لیے ’ اتحاد آٹو سولیوشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ‘ کے نام سے ساتھ کمپنیز ایکٹ ، 2017 کے تحت ایک کمپنی بھی رجسٹر کر رکھی ہے۔ کار فنانسنگ کی جعلی اسکیم کو ویب سائٹ https://etihadautosolions.com/ کے ذریعے مارکیٹ کر رہے ہیں۔ اس کمپنی کی ویب سائٹ پر یہ جھوٹا دعوی بھی کیا گیا ہے کہ اتحاد آٹو سولیوشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ایک نان بینکنگ فنانس کمپنی (NBFC) ہے ۔ایس ای سی پی کی جانب سے عوام کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ’ اتحاد آٹو سولیوشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور/یا اتحاد آٹو سولیوشنز کے ساتھ کسی بھی شکل یا انتظام میں لین دین نہ کریں ، کیونکہ یہ کمپنی یا کاروباری ادارہ کسی صورت میں بھی کار فنانسنگ کرنے کا مجاز نہیں۔
ایس ای سی پی کا اتحاد آٹو سولوشنز کی جعلی کار فنانسنگ اسکیم بارے انتباہ
Jun 16, 2024