اسلام آباد ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) قربانی قر ب خداوندی کی نشانی ھے۔عیدالضحی نفسی خواہشات پر چھری پھیرکر نفرتوں کو مٹانے کا دن ھے۔خدا ہم سے قربانی کا گوشت نہیں ۔تقوی اور خلوص نیت مانگتا ھے ۔اظہاربخاری۔محمدی مسجد لال کرتی میں عید قربان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالر علا مہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ عیدالاضحی منانے کا اصل طریقہ خدا تعالی کو منانے میں ہے۔ قربانی سے خدا قریب آتا ہے دس ذاولحج سے دس محرم تک کا فاصلہ تاریخ اسلام کا سنہری باب ہے۔ خلق خدا کی خدمت سے خدا خوش ہوتا ہے۔عیدالضحی نفسی خواہشات پر چھری پھیرنے کا دن ھے ۔قربانی کا گوشت فریج میں سٹور کرنے کی بجائے غربا میں تقسیم کرکے جنت کی سواری بنا لیں ۔ خدا نے سابقہ امتوں کو نافرمانی کرنے پر صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھا لیکن امت محمدیہ کو انعامات سے نوازتا ہے پاکستان کا خزانہ لوٹنے والا قابل سزا لیکن اللہ تعالی کی رحمت کا خزانہ لوٹنے والا قابل تحسین کہلاتا ہے۔ پاکستان کا قیام خدا تعالی کا خصوصی انعام ہے۔