راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کہ صدر سید انتظار مہدی نقوی اور جنرل سیکرٹری راجہ شاہد ظفر و دیگر عہدیداران نے اٹک بار کے سینیئر وکیل اور ممبر پنجاب بار کونسل ملک اسرار ایڈووکیٹ اور ذولفقار مرزا ایڈووکیٹ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک اسرار ایڈووکیٹ ایک بہت ہی اعلی صفت اور ملنسار طبیعت کے مالک تھے نہایت ہی خلوص اور پیار کے ساتھ ہر کسی کو ملتے ہر کسی کے کام آتے اور وکلا کے مسائل کے لیے ہمیشہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کا ساتھ دینے کے لئے کھڑے رہتے اور راولپنڈی بار کی بھرپور حمایت کرتے تھے۔ہم آئی جی پنجاب اور عدلیہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث ملزم ایلیٹ فورس کے اے ایس ائی کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔