گوجرخان (نامہ نگار)پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے تدارک کیلئے انسداد ڈینگی مہم پر کام جاری ہے شہریوں کو ڈینگی بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ کی قیادت میں آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیاآگاہی واک میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کے سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر عبد الصمد،ڈاکٹر رفاقت حسین فوکل پرسن ڈینگی،آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ آفیسر محمد سعد سمیت دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی آگاہی واک کے دوران ا سسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ نے ڈینگی سے بچاؤ اور اس کے تدارک کے حوالے سے شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے ا سسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی وائرس کے سدباب کیلئے تحصیل بھر میں ڈینگی ٹیمیں متحرک ہیںشہری ڈینگی ٹیموں سے تعاون کریں ۔