چادر اور چار دیواری کا  تقدس پامال،مقدمہ درج 

Jun 16, 2024

کلر سیداں (نامہ نگار)نوشین لیاقت سکنہ شاہ باغ نے مقدمہ درج کروایا کہ مسمی غلام علی مسلح ڈنڈا،اس کی بیوی شہینا مسلح ڈنڈا،مسما نور،فضا ،فاخرہ، علیشامسلح ہائے ڈنڈا،سجاد علی،افضال علی،مسماہ عطیہ اور دو نامعلوم افراد جو کہ غلام علی وغیرہ سائلہ کے پڑوسی ہیں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے اور گالم گلوچ کرنے کے بعد مجھے اور میری بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہم سب کے کپڑے پھاڑ دیئے اور ہمیں بے لباس و بے آبرو کر دیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ حملہ آور مجھ پر گلی میں گٹر کا ڈھکن توڑنے کا الزام لگاتے ہیں جبکہ میرا گٹر کے ڈھکن کیساتھ کوئی تعلق نہ ہے۔

مزیدخبریں