چوآسیدن شاہ(نامہ نگار)چوآسیدن شاہ شہر میںچھوٹا گوشت 1800روپے ،بڑاگوشت1000روپے ،مرغی کا گوشت بمعہ باقیات سرکاری ریٹ سے100روپے زائد اور انڈا فی درجن 10روپے کم وزن میں فروخت کیا جاتا ہے اِسی طرح سبزیوں،پھلوں کے ریٹ بھی سرکاری لسٹ سے 30/50روپے زائد پر فروخت کی جاتی ہے شہر بھر میں دکانداروں کے پاس واضع طور پر پرائس لسٹ آویزاں نہ ہونا بھی بڑی وجہ ہے۔ تحصیل بھر کی عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر راولپنڈی ڈویثزن ،ڈی سی چکوال اور اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شا ہ سے اس سلسلہ میںراست اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
چوآسیدن شاہ میں خود ساختہ مہنگائی پر قابو نہ پا یاجاسکا
Jun 16, 2024