گوجرخان (نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت طرف سے مشکل ترین حالات میں ایک تاریخی بجٹ پیش کرنا قابل ستائش ہے عمران خان حکومت نے اپنے چار سالہ دوراقتدار میں ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑاکیااپنی حکومت کا خاتمہ ہوتے ہوئے دیکھ کر آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت کوتباہ وبرباد کرنے کے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر چلے گئے تاکہ آنے والی حکومت ڈیفالٹ کر جائے میاں محمدشہباز کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت مشکل معاشی چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ملک کو معاشی بحران سے نکالاملک کے غریب عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں بھرپور اضافہ کرنا حکومت کا خوش آئند اقدام ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہمیشہ ملک کے غریب عوام کے حقوق کا تحفظ کیا ہے سرکاری اخراجات میں 10 سے 20 فیصد کمی کرنا تاریخی فیصلہ ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں27فیصداضافہ کفالت پروگرام میں 7 لاکھ نئے خاندانوں کو شامل کرنا نشوونما پروگرام میں پانچ لاکھ خاندانوں کو شامل کرناحکومت کاعوام دوست بجٹ ہونے کامنہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن گوجرخان سٹی کے صدر سید ندیم عباس بخاری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
شہباز شریف نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے دل جیت لئے ،ندیم عباس بخاری
Jun 16, 2024