مری(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ملکہ کوہسارمری کو جرائم سے پاک کرنے اور محفوظ پنجاب کے تیسرے فیزسیف سٹی کا مری میں افتتاح کردیاگیا،ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پرڈی ایس پی مری ملک ارشد محمود نے ڈیجیٹل کیمروں کی تنصیب کا جی پی او چوک پر افتتاح کیا،ڈی ایس پی ملک ارشدمحمود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیجیٹل کیمروں کی تنصیب جہاں پولیس کیلئے بڑا معاون منصوبہ ہے وہاں جرائم پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوسکے گی انہوں نے کہا کہ مری میں منصوبہ پر مری میں کام عید کے فوری بعد شروع ہوجائیگا۔
محفوظ پنجاب کے تیسرے فیزسیف سٹی کا مری میں افتتاح
Jun 16, 2024